Results 1 to 2 of 2

Thread: کیا رَشک عَرشیوں کی مجھے پاے گاہ کا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam کیا رَشک عَرشیوں کی مجھے پاے گاہ کا



    کیا رَشک عَرشیوں کی مجھے پاے گاہ کا
    زَائِر ہوں آستانِ Ø+َبِیبِ اِلٰہ کا

    ہوں میں غُلام ایسی فَلَک بارگاہ کا
    جس کے گدا کورُتبہ ملے بادشاہ کا

    عمرِ دوام دی گئی اِس واسطے کہ خِضر
    رَہبر رہے مُدام ، مدینے کی راہ کا

    اُس در پہ جَبْہَہ سا ہوں کہ آکر مری طرØ+
    ذَرُّوں میں امتیاز نہ ہو مہر و ماہ کا

    سمجھا ہوا ہے کُنگرۂ عرش تُو جسے
    غافل! یہ ایک گوشہ ہے اُس کی کُلَاہ کا

    دیں داغِ اِنْفِعال تِرے ساجدینِ در
    خورشید کو جوداغ دِکھائیں جِبَاہ کا

    ہے Ø+امِلانِ عرش سے رُتبہ بَڑھا ہوا
    خُدَّامِ بارگاہِ رِسَالَت پَناہ کا

    خَتْمِ رُسُل ، شَفیعِ اُمَم ، سرورِ دَوکَون
    رکھ پاس Ø+َشْر میں مری شرمِ گناہ کا

    آزار دے نہ ظُلمتِ کُنْجِ Ù„ÙŽØ+د مجھے
    جلوہ اِدھر بھی ایک ، کرم کی نگاہ کا !

    اُس سے خلاف سالکِ بے راہ رو نہ چل
    رُسْتَم ہے مُستقیمِ شریعت کی راہ کا

    کلیات سالک ، ص 135 ، 136 ، مجلس ترقئ ادب لاہور ، سال اشاعت 1966ء )

    انتخاب:لقمان شاہد

    2gvsho3 - کیا رَشک عَرشیوں کی مجھے پاے گاہ کا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: کیا رَشک عَرشیوں کی مجھے پاے گاہ کا

    2gvsho3 - کیا رَشک عَرشیوں کی مجھے پاے گاہ کا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •